ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کروڑوں کی لوٹ کاخلاصہ، 50ہزارکا انعامی بدمعاش گرفتار

کروڑوں کی لوٹ کاخلاصہ، 50ہزارکا انعامی بدمعاش گرفتار

Tue, 29 Jan 2019 01:45:11    S.O. News Service

کشی نگر :28/ جنوری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے کشی نگر ضلع میں کیش وین لوٹ کی واردات کو انجام دینے والے انعامی بدمعاش کو اسواٹ اور پولیس ٹیم نے ایک مشترکہ آپریشن کے تحت گرفتار کر لیا۔پولیس نے ملزم کے سرپر 50000روپے کاانعام رکھاتھا،ضلع کے اس لوٹ مار واقعے میں شامل تین افراد کو پہلے ہی گرفتار کیا گیا ہے۔یہ سواٹ اور پولیس کی ٹیم کی بڑی کامیابی ماناجارہاہے۔پولیس کے مطابق تقریباََدو ماہ پہلے کپتان گنج-گورکھپور راستے پر دن دہاڑے ہتھیاروں کے بل پر ایک کیش وین کو بدمعاشوں نے لوٹ لیاتھا۔کیش وین سے 1کروڑ72لاکھ لوٹے تھے ، اب پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے بعد ان کے قبضے سے تقریباََ ڈیڑھ لاکھ روپے نقد، سونے چاندی کے تقریباََ378000روپے کے زیور، پستول، میگزین اور کارتوس سمیت ایک بغیر نمبر کی موٹرسائیکل بھی برآمد کی ہے۔ پولیس نے کہاہے کہ ملزمین لٹیرے اتر پردیش اور بہار میں مختلف لوٹ کے معاملات کوانجام دے چکے ہیں،اب پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ اور کتنے لوگ اس سانحہ میں ہیں؟ ابھی پولیس نے طبی معائنہ کے بعدلٹیروں کو جیل بھیج دیا ہے۔ضلع کے ایس پی راجیو نارائن مشرا نے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال 10دسمبر کو ایک کیش وین سے 15000000روپے سے زیادہ کی رقم دن دہاڑے اسلحہ کے زور پر لوٹ لی گئی تھی۔


Share: